Skip to main content

Posts

Showing posts from November, 2017

#ملفوظات_مولانا_الیاس_صاحب

#ملفوظات_مولانا_الیاس_صاحب اجر و ثواب کے یقین کے ساتھ کام کریں : فرمایا : ہمارے اس تبلیغی کام میں حصہ لینے والوں کو چاہیے کہ قرآن و حدیث میں دین کی دعوت و تبلیغ پر اجر و ثواب کے جو وعدے کیے گئے ہیں اور جن انعامات کی بشارت سنائی گئی ہے ان پر کامل یقین کرتے ہوئے ان ہی کی طمع و امید میں اس کام میں لگیں اور اس کا بھی دھیان کیا کریں کہ ہماری ان حقیر کوششوں کے ذریعہ اللہ پاک جتنوں کو دین پر لگا دیں گے اور پھر اس سلسلے سے قیامت تک جو لوگ دین پر پڑیں گے اور وہ بھی نیک عمل کریں گے تو ان کے اعمال حسنہ کا جتنا ثواب ان کو ملے گا ان شاء اللہ ان تمام ثوابوں کے مجموعہ کی برابر اللہ پاک اپنے وعدے کے مطابق ہم کو بھی عطا فرمائیں گے بشرطیکہ ہماری نیت خالص اور ہمارا کام قابل قبول ہو- ( ملفوظات : ص 64 ) ------------------------------------ Subscribe YouTube channel http://www.youtube.com/c/WELOVESAHABARAGROUP