Skip to main content
جمنا نگر ملک کے مشورہ کی مختصر کارگزاری
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته
یہ مشورہ بدھ کی شام مغرب کے بعد شروع ھوااور جمعہ سے قبل دعاء ھوگئ(25،26،27 اکتوبر 2017)
یہ مشورہ تبلیغ کی تاریخ میں ایک نمایاں مشورہ تھا
ایک لاکھ چالیس ہزار مہمان اور 20 ہزار مقامی احباب کی شرکت رہی
-------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
 
-----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
بڑی تعداد میواتی حضرات کی موجود تھی جو کہ بڑے پرجوش نظر آئے، اور ان حضرات نے بہترین کارگزاری سنائی... الحمد للہ میوات کا رخ بھی اب بڑی حد تک راست ھو گیا... اللہ ھی کا شکر ھے
20 ہزار احباب تو صرف یوپی سے تشریف لائے تھے اور بڑی پرکیف کارگزاری بیان کی.
3000 کی تعداد صرف جموں کشمیر سے شریک ھوئی جو کہ ایک خوش آئند بات ھے.
*علماء اور مدارس کے مدرسین حضرات ھزاروں کی تعداد میں جلوہ افروز رھے.*
نیز کئی ملکوں سے خاص پرانوں نے بھی شرکت فرما کر عالمی فکروں کو رکھا اور مشوروں میں موجود رھے. 
اس اجتماع کی ایک خصوصیت یہ رھی کہ جمعہ فجر کے بعد *حضرت مولانا زکریا رح کے بڑے خلیفہ مظاہر علوم کے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عاقل صاحب کی "ذکر بالجہر" کی مجلس منعقد ھوئی جس میں سبھی خواص شریک رھے* 
(اللہ ہمارے قصوروں کو معاف فرمائے ایک عرصہ سے تبلیغ کے کام میں ذکر کی مجالس متروک تھیں جب کہ ذکر کی یہ مجالس اکابر شیوخ کی سرپرستی میں مرکز کے اکابرین کے معمول و اصول میں رھی ہیں. اللہ نے اس عالی نسبت معمول کو پھر زندہ فرما دیا... الحمد للہ)
اور اجتماع کے بعد ایک بڑا مجمع گھر واپسی سے قبل "دارالعلوم دیوبند" پہونچا... اور دارالعلوم دیوبند میں ایسی بھیڑ جماعت والوں کی ھوگئی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی... کیا عوام کیا خواص... سب دیوبند پہنچے ھوئیے تھے... الحمد للہ
*خدمت* کی لائن سے بھی یہ اجتماع اپنی مثال بنا... ضرورت کو پورا کرتا ھوا وسیع و خوبصورت پنڈال... اور ساتھیوں کی فکر دیکھیں کہ 50 ھزار لوگوں کی روٹیاں گھروں سے بنکر آتی تھیں... اللہ اکبر... اللہ خدمت کرنے والوں کو قبول فرمائے... آمين.
*سبیل اللہ اور رجال اللہ کا جوڑ* 
حضرت سہارنپوری ،حضرت شیخ ، حضرت جونپوری کی مسند کے جانشین شیخ الحدیث شیخ وقت حضرت مولانا عاقل صاحب دامت برکاتہم  کل ہند مشورہ میں استیج پر رونق افروز اور جلوہ افروز نظر آئے تو آنکھیں اشک بار ہوگئیں اسلئے کہ مولانا الیاس صاحب رح، مولانا یوسف صاحب رح، حضرت جی انعام الحسن صاحب رح اور مولانا زبیر الحسن صاحب رح کے ابتدائی دور کی یاد تازہ ہوگئی جب قاری صدیق صاحب باندوی، حضرت شیخ، حضرت مدنی، شاہ ابرار الحق صاحب وغیرہ اسی طرح تبلیغی اجتماعات میں شرکت فرمایا کرتے تھے.. سبحان اللہ.. 
جب مشائخ و خانقاہی بزرگان دین، مدارس کے مہتمم و اساتذہ کو اسٹیج پر مقام دیا جاتا اور ہم اہل اللہ کو دیکھتے ہوئے بیانات سنتے ایک عجیب کیفیت ہوا کرتی تھی اور بات دلوں میں اتر جایا کرتی تھی.. اور صرف اجتماع میں شرکت ھی کرلینے پر زندگی میں انقلاب آجاتا اور وہ دین کا داعی و شیدائی بنکر واپس لوٹتا.
دعاء سے قبل آئندہ مشورہ کی تاریخ کا تعین ھونا تھا مجمع عام میں رائے عامہ لیگئ اور میں اس وقت حیرت زدہ ھوگیا کہ حضرت مولانا عاقل صاحب اسٹیج پر موجود تھے حضرت والا سے مشورہ والوں نے باقاعدہ حضرت کانام لیکر حضرت کی رائے معلوم کی حضرت کی رائے میسور کرناٹک کےبارے میں تھی اور بھی مختلف صوبوں کی رائے تھی مگر *حضرت شیخ الحدیث کی رائے پر فیصلہ ھوا*
الحمد للہ.....
پچھلے تین دنوں سے یمنانگر کل ہند مشورہ میں وہی رونقیں و برکتیں محسوس ہوئیں اس زمانہ کی یاد آگئی اور بیک وقت اسٹیج پر اکابر، مشائخ، اساتذہ، مہتمم، مدرسین، ایک ساتھ رونق افروز ہوئے الحمد للہ 
اللہ تبارک و تعالٰی جزائے خیر عطا فرمائے مولانا ابراہیم دیولہ صاحب ،مولانا یعقوب صاحب، مولانا احمد لاٹ صاحب مد ظلہم العالی کو اور ان کے معاونین کو کہ نہج سے ہٹتی ھوئی جماعت کا رخ بڑی دلیری اور جانبازی کے ساتھ درست کرنے کی سعی کی اور کامیاب ھوئے اور اہل دیوبند و مشائخ عظام، کی رائے کو قبول فرمایا اور کام کو نہج اکابر پر باقی رکھنے کے لئیے کوشش کر رہے ہیں....
احقر مولوی شیخ حبیب 
چیتے گاوں اورنگ آباد مہاراشٹر
فقط والسلام

Comments

Popular posts from this blog

NAAT LYRICS - ARAB KE CHAND SA HASSEN kOI NHI KOI NHI

Arab ke chand sa haseen koi nahi koi nahi Arab ke chand sa haseen koi nahi koi nahi koi nahi koi nahi arab ke chand sa haseen Ye aasman ye zameen,ye mahr-o maah dil nasheen Naseem-e subh-e anbareen bahar-e husn-e aafreen Gulaab ho ke yasmeen kisi ne dekha he kaheen Arab ke chand sa haseen,nahi nahi nahi nahi Arab ke chand sa haseen koi nahi koi nahi Arab ke chand sa haseen koi nahi koi nahi Arab ke chand sa haseen koi nahi koi nahi koi nahi koi nahi arab ke chand sa haseen Sitaare unki raah me,zamana unki chaah me Nabi ki khaanqah me,hen do jahan panaah me Sitaare unki raah me,zamana unki chaah me Nabi ki khaanqah me,hen do jahan panaah me Maqaam ap ka he wo,jahaan kabhi puhanch sake Khayal wehm or yaqeen,nahi nahi nahi nahi Arab ke chand sa haseen koi nahi koi nahi Arab ke chand sa haseen koi nahi koi nahi Arab ke chand sa haseen koi nahi koi nahi koi nahi koi nahi arab ke chand sa hasee Wo ja rahe hainn arsh par, bulandiyon ka he safar Ke sidra bhi he rahguzar,hen aap sab ke

Privacy Policy for Islamic Wave app

Privacy Policy for  Islamic Wave : Islamic knowledge Namaz Dua Quotes   App  We collect and use the following information to provide, improve and protect our Services: Islamic Wave : Islamic knowledge Namaz Dua Quotes   App required permission when you use our app Local storage :-  We are collecting Local Storage permission to store downloaded pictures or videos on local storage. When this Privacy Policy applies :-  Our Privacy Policy applies to all of the services offered by Islamic Wave App. Notification service: To update you with latest status. Changes :-  Our Privacy Policy may change from time to time. We will post any privacy policy changes on this page and, if the changes are significant, we will provide a more prominent notice.

Eman Ki Mehnat by Hazrat ji Md Yusuf Kandhalvi rh.a

‏ایمان کی جدوجہد کے لئے دن کے اوقات میں ٹھوکریں کھانا، اور رات کے اندھیروں میں رونا عالم کے احوال کی درستگی کا وسیلہ ہے ، ، (حضرت جی مولانا محمد یوسف صاحب کاندھلوی ؒ ، تذکرہ حضرت جی ؒ ص : ١٠٧)