📚 عزت اور ذلت کا معنی 📚
فرمایا--اللہ فرماتے ہیں جو تمہارے اندر ایمان آ گیا تو میں عزت دوں گا تمہیں، پھر دنیا میں تمہاری بات چلے گی، عزت کا معنی یہ ہے کہ تمہاری بات چلے گی، تم جو بتاو گے لوگ وہ کریں گے، اسے کہتے ہیں عزت، اور ذلت یہ ہے کہ تمہیں دوسروں کی ماننی پڑے گی اور اپنی چھوڑ دینی پڑے گی، سب کچھہ صحیح ہے مگر چھوڑ دو اس کو ذلیل ہونا کہتے ہیں، ذلیل ہونا یہ نہیں کہ پیسے نہیں ہے تو وہ ذلیل ہو گیا، وہ ذلیل نہیں، ذلیل یہ ہے کہ اس کی ایک اپنی حد ہے مگر حد چھوڑ کر پھنس گیا، اور باطل ہے مگر لینی پڑتی ہے، تو اللہ نے فرمایا کہ میرا وعدہ ہے کہ ایمان لاو گے، ایمان پیدا کرو گے ہم عزت دیں گے----
(Maulana Ibrahim Dewla sb db)
Comments
Post a Comment