Skip to main content

یک خوبصورت نظم حضرت جی ذولفقار نقشبندی صاحب کے اجتما مے پڑھی جانے والی

🌷🌷🌷🌷🌷🌷
کبھی مایوس مت ہونا
کبھی مایوس مت ہونا

اندھیراکتناگہراہو
سحرکی راہ میں حائل
کبھی بھی ہونہیں سکتا
سویراہوکےرہتاہے

کبھی مایوس مت ہونا
کبھی مایوس مت ہونا

امیدوں کے سمندرمیں
طلاطم آتےرہتےہیں
سفینےڈوبتےبھی ہیں
سفرلیکن نہیں رکتا
مسافرٹوٹ جاتے ہیں
مگرمانجھی نہیں تھکتا
سفرطےہوکےرہتاہے

کبھی مایوس مت ہونا
کبھی مایوس مت ہونا

خداحاضرہےناظربھی
وہی ہے حال سےواقف
وہی سینوں کےاندر بھی
مصیبت کےاندھیروں میں
مگروہ دےکےرہتاہے

کبھی مایوس مت ہونا
کبھی مایوس مت ہونا

تمھارےدل کی ٹیسوں کو
یونہی دکھنےنہیں دےگا
تمناکادیاعاصم
کبھی بجھنےنہیں دےگا
کبھی تم مانگ کردیکھو
تمھاری آنکھ کےآنسو
یونہی ڈھلنےنہیں دےگا
تمھاری آس کی گاگر
کبھی گرنےنہیں دےگا
ہواکتنی مخالف ہو
تمھیں مٹنےنہیں دےگا

کبھی مایوس مت ہونا
کبھی مایوس مت ہونا

وہاں انصاف کی چکی
ذرادھیرےسےچلتی ہے
مگرچکی کےپاٹوں میں
بہت باریک پستاہے
تمھارےایک کابدلہ
وہاں سترسےزیادہ ہے
نیت تلتی ہےپلڑوں میں
عمل ناپے نہیں جاتے
وہاں جوہاتھ اٹھتے ہیں
کبھی خالی نہیں آتے
ذراسی دیرلگتی ہے
کبھی وہ آس کادریا
کبھی رکنےنہیں دےگا

کبھی مایوس مت ہونا
کبھی مایوس مت ہونا

دریدہ دامنوں کووہ
رفوکرتاہےرحمت سے
اگرکشکول ٹوٹاہو
تووہ بھرتاہےنعمت سے
کبھی ایوب کی خاطر
زمیں چشمہ ابلتی ہے
کبھی یونس کے ہونٹوں پر
اگرفریاداٹھتی ہے
کسی بنجر زمینوں پر
کدوکی بیل اگتی ہے
جوسایہ بھی ہے پانی بھی
علاج ناتوانی بھی

کبھی مایوس مت ہونا
کبھی مایوس مت ہونا

جب اس کےرحم کاساگر
چھلک کےجوش کھاتاہے
قہرڈھاتاہواسورج
یکایک کانپ جاتا ہے
ہوااٹھتی ہےلہراکر
گھٹاسجدےمیں گرتی ہے
جہاں دھرتی ترستی ہے
وہیں رحمت برستی ہے
ترستےریگزاروں پر
ابربہہ کےہی رہتا ہے
نظروہ اٹھ کےرہتی ہے
کرم ہوکےہی رہتا ہے
امیدوں کاچمکتادن
امرہوکے ہی رہتاہے

کبھی مایوس مت ہونا
کبھی مایوس مت ہونا

🌷حضرت جی کی اجتماع کے موقع پر پڑھی گئ ایک خوبصورت نظم 🌷

Comments

Popular posts from this blog

Privacy Policy for Islamic Wave app

Privacy Policy for  Islamic Wave : Islamic knowledge Namaz Dua Quotes   App  We collect and use the following information to provide, improve and protect our Services: Islamic Wave : Islamic knowledge Namaz Dua Quotes   App required permission when you use our app Local storage :-  We are collecting Local Storage permission to store downloaded pictures or videos on local storage. When this Privacy Policy applies :-  Our Privacy Policy applies to all of the services offered by Islamic Wave App. Notification service: To update you with latest status. Changes :-  Our Privacy Policy may change from time to time. We will post any privacy policy changes on this page and, if the changes are significant, we will provide a more prominent notice.

Tableeghi Jamat

AD تعارف تقریبا ایک صدی قبل متحدہ ہندوستان کے ایک بہت بڑے عالم اور بزرگ حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے دیکھا کہ ہندوستان کے بعض علاقوں میں مسلمان صرف اسلام کا نام تو جانتے ہیں مگر ان کا کلمئہ اسلام : " لا الٰہ اللہ محمد الرسول اللہ " کا صحیح تلفط تک بھی نہیں آتا۔ لہٰذا مسلمانوں کی یہ حالت دیکھ کر حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کو دکھ اور صدمہ ہوا اور سوچنے لگے کہ مسلمانوں کی اصلاح اور تربیت کے لیے کس طرح کام شروع کیا جائے؟ چنانچہ اس مقصد کے لیے انہوں نے حج کا سفر اختیار کیا، وہاں جا کر مشاعر حج اور حرمین شریفین میں مقدس مقامات پر نہایت عجز و انکساری کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگتے رہے کہ : اے اللہ ! میرے لیے عام مسلمانوں مین دعوت کا راستہ کھول دے، اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرمائی اور اس کے لیے ان کا سینہ کھول دیا گیا۔ چنانچہ آپ حج کے بعد ہندوستان واپس تشریف لائے اور ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سے باہر بستی نظام الدین سے دعوت کا کام شروع کر دیا۔ آپ کا معمول تھا کہ آپ شہر کے بازاروں، گاوں اور قصبوں میں جاتے اور مسلمانوں کو اللہ کی طرف دع...