Skip to main content

Posts

Showing posts from October, 2017

ملفوظات مولانا الیاس صاحب رح::: تبلیغ کا حاصل

#ملفوظات_مولانا_الیاس_صاحب رح تبلیغ کا حاصل :- ہماری تبلیغ کا حاصل یہ ہے کہ عام دین دار مسلمان اپنے اوپر والوں سے دین کو لیں اور نیچے والوں کو دیں مگر نیچے  والوں کو اپنا محسن سمجھیں کیوں کہ جتنا ہم کلمہ پہنچائیں گے، پھیلائینگے اس سے خود ہمارا کلمہ بھی کامل اور منور ہوگا اور جتنوں کو ہم نمازی بنائیں گے اس سے خود ہماری نماز بھی کامل ہوگی- تبلیغ کا یہ بڑا گر ہے کہ اس سے مبلغ کو اپنی تکمیل مقصود ہو ، دوسروں کے لیے اپنے کو ہادی نہ سمجھے کیوں کہ ہادی اللہ کے سوا کوئی نہیں- ( ملفوظات مولانا الیاس/ ص-47 ) ------------------------------------
جمنا نگر ملک کے مشورہ کی مختصر   کارگزاری السلام علیکم و رحمة الله و بركاته یہ مشورہ بدھ کی شام مغرب کے بعد شروع ھوااور  جمعہ سے قبل دعاء ھوگئ(25،26،27 اکتوبر 2017) یہ مشورہ تبلیغ کی تاریخ میں ایک نمایاں مشورہ تھا ایک لاکھ چالیس ہزار مہمان اور 20 ہزار مقامی احباب کی شرکت رہی -------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------   ----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- بڑی  تعداد میواتی حضرات کی موجود تھی جو کہ بڑے پرجوش نظر آئے، اور ان حضرات نے بہترین کارگزاری سنائی... الحمد للہ میوات کا رخ بھی اب بڑی حد تک راست ھو گیا... اللہ ھی کا شکر ھے 20 ہزار احباب تو صرف یوپی سے تشریف لائے تھے اور بڑی پرکیف کارگزاری بیان کی. 3000 کی تعداد صرف جموں کشمیر سے شریک ھوئی جو کہ ایک خوش آئند بات ھے. *علماء اور مدارس کے مدرسین حضرات ھزاروں کی تعداد میں جلوہ افروز رھے.* نیز کئی ملکوں سے خاص پرانوں نے بھی شر

Anmol Nasihat

۔۔۔۔۔۔۔قوم۔۔۔۔۔۔۔۔✔ *جس قوم میں اتحاد نہ ہو اس قوم کو مارنے کی ضرورت نہیں پڑتی... *جس قوم میں اختلاف کے آداب پر عمل نہ هو وه قوم فتنو میں پڑه جاتی ہے... *جس قوم میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے وه قوم باطل طاقتو کے هاتو کا کھلونا بن جاتی ہیں... *جس قوم میں آپس میں بهلاہی نہ ہو وہ قوم برباد ہو جاتی ہیں..* . #copy

نیک لوگوں کے پیچھے مت پڑو

نیک لوگوں کے پیچھے مت پڑو اللہ فرماتے ہیں: انه فكر و قدر. فقتل كيف قدر. ثم قتل كيف قدر. ثم نظر. ثم عبس و بسر. ثم. ادبر و استكبر. یہ آیت ولید بن مغیرہ کے متعلق نازل ہوئی ہے،اسی نے آپﷺ کے ساتھ یہ طرز اختیار کیا تھا،نعوذ باللہ حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کی اور آپ کو دیکھ کر تکبر کیا،منہ بنایا، جادوگر ہونے کا الزام لگایا، اس کے نتیجے میں خود ہی ہلاک و برباد ہوا- جو آدمی دین کی مخالفت کرے یا کسی بزرگ اور دین دار کے پیچھے پڑ جائے اس کی مخالفت کرے، اس کو ستائے تو سمجھو کہ اس کی ہلاکت کے دن قریب آ گئے ہیں، بزرگوں نے فرمایا ہے اللہ جب کسی بندے کو ہلاک کرنا چاہتا ہے تو اسے نیک لوگوں کے پیچھے لگا دیتا ہے، وہ اس کی مخالفت کرتا ہے، الزام لگاتا ہے، ستاتا ہے، بدنام کرتا ہے، طرح طرح کی سازشیں کرتا ہے، بس خود ہی ہلاک ہو جاتا ہے، اللہ تعالی حفاظت فرمائے، کیوں کسی کے پیچھے پڑے؟ افادات: قاری صدیق صاحب باندوی رحمہ اللہ... --------------------------------

مختلف طبقوں میں جوڑ کا آسان طریقہ...

مختلف طبقوں میں جوڑ کا آسان طریقہ... چیزوں سے کامیابی کا یقین ہٹانے اور اللہ سے کامیابی کا یقین جمانے کیلیے کچھ مدت کیلیے چیزوں میں سے نکلنا ہوگا--ایمان کی مجلسوں میں بیٹھ کر ایمان کی باتیں سننا سنانا ہوگا، نماز کے فضائل اور اس کے برکات معلوم کر کے اس یقین کے ساتھ نماز میں لگنا ہوگا کہ ہم خدا میں لگیں گے تو خدا ہم کو نوازیں گے، اسی طرح اذکار و تسبیحات کے فضائل معلوم کر کے ان کے یقین کے ساتھ ان میں لگنا ہوگا، دوسروں کے ساتھ اچھے سلوک اور خدمت کی مشق اس یقین کے ساتھ کرنی ہوگی کہ ہم جتنا اچھا سلوک اللہ کے بندوں کے ساتھ کرینگے ویسا ہی اچھا سلوک اللہ تعالی اپنی شان عالی کے مطابق ہمارے ساتھ کرینگے خاصکر ایمان کی نسبت سے ہر مسلم کے اکرام کی اور اپنے کو حقیر و کمتر سمجھنے کی مشق کرنی ہوگی--ان باتوں کی دوسروں کو بھی دعوت اپنی حاجت سمجھ کر اس یقین کے ساتھ دینی ہوگی کہ جب میں اللہ کے دوسرے بندوں میں اس کیلیے کوشش اور محنت کرونگا اور اس راستہ میں تکلیفیں اور ذلتیں اٹھاوں گا تو اللہ مجھے ان چیزوں سے محروم نہ رکھیں گے---اس کی بھی مشق کرنی ہوگی کہ یہ سارے کام صرف اللہ کی رضا کیلیے ہوں-اس طرح کچھ مشق

ضرورت کیلئے تو صحیح ، مگر تفریح اور فیشن کیلئے تصویروں کا استعمال اسلام میں مناسب نہیں : مفتی ابولقاسم نعمانی

ضرورت کیلئے تو صحیح ، مگر تفریح اور فیشن کیلئے تصویروں کا استعمال اسلام میں مناسب نہیں : مفتی ابولقاسم نعمانی October 19, 2017 ضرورت کیلئے تو صحیح ، مگر تفریح اور فیشن کیلئے تصویروں کا استعمال اسلام میں مناسب نہیں : مفتی ابولقاسم نعمانی دیوبند: دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے دارالعلوم دیوبند کے اس فتوی کی حمایت کی ہے ، جس میں دار العلوم نے کہا ہے کہ اسلام میں خواتین کا وہائٹس ایپ، فیس بک اور ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا پر تصویر اپ لوڈ کرنا جائز نہیں ہے۔ خیال رہے کہ ایک شخص نے دارالعلوم کے شعبہ فتوی سے سوال کیا تھا کہ کیا مردوں کا اپنی خواتین کے ساتھ وہاٹس ایپ ، ٹوئٹر اور فیس بک پر تصویر ڈالنا جائز ہے۔ اس کے جواب میں کہا گیا ہے کہ ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔دارالعلوم کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کا کہنا ہے کہ اسلام میں تصویراتروانا اور اس کا غیر ضروری استعمال درست نہیں سمجھا گیا ہے۔ قانونی ضرورتوں کے لئے مثلاً پاسپورٹ، اسکول ، کالج وغیرہ میں داخلہ اور دیگر ضروری امور میں تصویر کا استعمال تو درست ہے لیکن تفریح اور فیشن پرستی کے لئے تصویروں کا استعمال مناسب نہیں
Hadith : HAMARE NBI AKHRI NBI  Bismillahir Rahmanir Rahim <<<READ COMPLETE AND SHARE>>>> REFRENCE FROM HADEES Roman Urdu: Zubair b. Mut’im Radi-Allahu-Anhu se rivayat hai ki Rasoollallah Sallallhu-Alaihi-Wasallam ne farmaya Main Muhammad hu aur Main Ahmad hu aur main Mahi hu yani meri wajah se ALLAH taala kufr ko mitayega aur Hashir hu yani log mere qadmo par hashr (ikaththey) kiye jayengey aur Aaqib hu yani mere baad koi nabee nahi hai [Sahih Muslim, Vol 6, 6105] Baab : نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسماء مبارک کے بیان میں زہیر بن حرب، اسحاق بن ابراہیم، ابن ابی عمرو زہیر اسحاق سفیان بن عیینہ، زہری، حضرت محمد بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن مطعم اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں محمد ہوں اور میں احمد بھی ہوں اور میں ماحی بھی ہوں یعنی اللہ میری وجہ سے کفر کو مٹائے گا اور میں حاشر ہوں(قیامت کے دن) سب لوگوں کو میرے پاؤں پر جمع کیا جائے گا اور میں عاقب ہوں اور عاقب وہ ہے کہ جس کے بعد کوئی اور نبی نہیں(یعنی میں آخری نبی ہوں

Izzat Aur Zillat kya hai?

📚 عزت اور ذلت کا معنی 📚 فرمایا--اللہ فرماتے ہیں جو تمہارے اندر ایمان آ گیا تو میں عزت دوں گا تمہیں، پھر دنیا میں تمہاری بات چلے گی، عزت کا معنی یہ ہے کہ تمہاری بات چلے گی، تم جو بتاو گے لوگ وہ کریں گے، اسے کہتے ہیں عزت، اور ذلت یہ ہے کہ تمہیں دوسروں کی ماننی پڑے گی اور اپنی چھوڑ دینی پڑے گی، سب کچھہ صحیح ہے مگر چھوڑ دو اس کو ذلیل ہونا کہتے ہیں، ذلیل ہونا یہ نہیں کہ پیسے نہیں ہے تو وہ ذلیل ہو گیا، وہ ذلیل نہیں، ذلیل یہ ہے کہ اس کی ایک اپنی حد ہے مگر حد چھوڑ کر پھنس گیا، اور باطل ہے مگر لینی پڑتی ہے، تو اللہ نے فرمایا کہ میرا وعدہ ہے کہ ایمان لاو گے، ایمان پیدا کرو گے ہم عزت دیں گے---- (Maulana Ibrahim Dewla sb db )

Tableeghi Jamat

AD تعارف تقریبا ایک صدی قبل متحدہ ہندوستان کے ایک بہت بڑے عالم اور بزرگ حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے دیکھا کہ ہندوستان کے بعض علاقوں میں مسلمان صرف اسلام کا نام تو جانتے ہیں مگر ان کا کلمئہ اسلام : " لا الٰہ اللہ محمد الرسول اللہ " کا صحیح تلفط تک بھی نہیں آتا۔ لہٰذا مسلمانوں کی یہ حالت دیکھ کر حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کو دکھ اور صدمہ ہوا اور سوچنے لگے کہ مسلمانوں کی اصلاح اور تربیت کے لیے کس طرح کام شروع کیا جائے؟ چنانچہ اس مقصد کے لیے انہوں نے حج کا سفر اختیار کیا، وہاں جا کر مشاعر حج اور حرمین شریفین میں مقدس مقامات پر نہایت عجز و انکساری کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگتے رہے کہ : اے اللہ ! میرے لیے عام مسلمانوں مین دعوت کا راستہ کھول دے، اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرمائی اور اس کے لیے ان کا سینہ کھول دیا گیا۔ چنانچہ آپ حج کے بعد ہندوستان واپس تشریف لائے اور ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سے باہر بستی نظام الدین سے دعوت کا کام شروع کر دیا۔ آپ کا معمول تھا کہ آپ شہر کے بازاروں، گاوں اور قصبوں میں جاتے اور مسلمانوں کو اللہ کی طرف دع